حکمرانوں نے قوم کی دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے طالبان سے امن مذاکرات کا ڈرامہ رچایا،شاہ محمود قریشی ،قوم پر میاں برادران کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ، میاں برادران کے گھر کا ہر فرد پاکستان کی کروڑوں عوام کی تقدیر کے فیصلہ کرتا دکھائی دے رہا ہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 فروری 2014 19:43

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چےئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قوم کی دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے طالبان سے امن مذاکرات کا ڈرامہ رچایا جو دھیرے دھیرے اپنا اصل رنگ دکھانا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پر اب میاں برادران کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے اور اب میاں برادران کے گھر کا ہر فرد پاکستان کی کروڑوں عوام کی تقدیر کے فیصلہ کرتا دکھائی دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں موجودہ حکومت نے جو کارکردگی دکھائی اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ میاں بردران کو صرف اقتدار کی بھوک تھی اور آج ہر چھوٹے بڑے کاروباری کو نوازا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے ٹیکس پر ڈاکہ ڈالنے والے ارکان پارلیمنٹ ممبران قوم کی تقدیر سے گھناؤنا کھیل کھیلنے میں لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چنیوٹ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر میاں شوکت تھیہیم ایڈ ووکیٹ کی قیادت جس میں سابق ایم این ائے سید عنائت علی شاہ ،سید خرم حسین،اکمل بخاری ،تصدق حسین،زاہد محمود قاسمی ایڈووکیٹ ،عمران عاربی ،طارق محمود ایڈووکیٹ ،چودھری اظہر فیروز کیمبوکا ،حنا انور مخدوم ودیگر بھی شامل تھے ضلعی ممبر حاجی غلام یا سین کی رہائش گا ہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اعجاز چودھری صوبائی صدر پنجاب،رائے حسن نواز صدر ساوتھ پنجاب،فیض اللہ کیمبوکا،ڈاکٹر اسد معظم،ڈاکٹر ابوالحسن تھے وہ اپنے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جھنگ جاتے ہوئے چنیوٹ میں مختلف مقامات پر استقبالی کیمپوں،ریلیوں کی صورت میں یہاں پہنچے ان کی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے ضلع بھر کے اہم مقامات پر کھڑے ہو کر گل پاشی کی اس موقع پر گوڑ ڈانس ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے کر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا ڈھانچہ 11مئی کے انتخابات کے بعد مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے اور قوم کی راہبری کے نعرے لگانے انقلاب کے شعر قوم کو سنانے والے اب دکھائی نہیں دیتے بلکہ سرکاری غیر ملکی دوروں کی آڑ میں ذاتی کاروباری مفادات پر کام کیا جارہا ہے چیخ چیخ کر قوم کو بیدار کرنے کی بھر پور کوشش کی کہ ملک کی تقدیر کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں مگر اب قوم بھی اپنے غلط فیصلے پر پشیمان دکھائی دیتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی کروڑوں عوام کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہو نگے اور میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا انتہائی مثبت کردار اداکرے۔