دہشتگردوں کو خونریزی روکنے کا واضح پیغام دیدیا ہے ، عابد شیر علی ،دوسری جانب سے جواب آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 فروری 2014 19:42

دہشتگردوں کو خونریزی روکنے کا واضح پیغام دیدیا ہے ، عابد شیر علی ،دوسری ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو خونریزی روکنے کا واضح پیغام دیدیا ہے ، دوسری جانب سے جواب آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عابد علی شیر شہید میجر جہانزیب کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کو خونریزی روکنے کا واضح پیغام دیدیا ہے ، دوسری جانب سے جواب آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف ملک میں امن وامان کا قیام چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ایک دن پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائینگے ۔

واضح رہے کہ شہید میجر جہانزیب گزشتہ روز منگل کو ایف آر پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے، حملے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے، شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، انہوں نے 11 سال قبل فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :