پاکستان کو 7 سومیگاواٹ بجلی فراہم کی جائیگی ،امریکہ میں کاسا 1000 معاہدہ طے پا گیا

بدھ 19 فروری 2014 14:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) واشنگٹن میں کاسا 1000 معاہدہ طے پا گیا، اجلاس میں پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے وفود نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت پاکستان کو 7 سومیگاواٹ بجلی فراہم کی جائیگی، کرغزستان اور تاجکستان افغانستان کے راستے پاکستان کو بجلی فراہم کریں گے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کی۔

متعلقہ عنوان :