پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں،طالبان سے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی پور ی کوشش کرینگے ،سینیٹر جعفر اقبال

بدھ 19 فروری 2014 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ہم پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ،ہماری پوری کوشش تھی کہ مذاکرات کو کامیاب بنائیں مگر بدقسمتی سے جب بھی یہ مذاکرات کامیابی کے قریب آتے ہیں تو کوئی نہ کوئی کارروائی ہوجاتی ہے۔ ایک انٹرویو میں سینیٹر جعفر اقبال نے کہا کہ اب طالبان کو اس قسم کے واقعات جیسا کہ کراچی اور پشاور میں ہوا ان کو ایسے واقعات بند کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

اگر مذاکرات نہ ہوئے اور دہشتگردی جاری رہی تو پھر حکومت کے پاس دوسرا آپشن موجود ہے۔ وزیراعظم نے ذاتی کوششوں سے ڈرون حملے رکوائے ہیں اور سارا ماحول سازگار بنایا ہے۔ عمران خان کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے تھا ان کو طالبان نے کمیٹی میں شامل کیا مگر انہوں نے جواب دے دیا، انہوں نے دوسری بات کی کہ آپریشن ہوا تو صرف چالیس فیصد کامیاب ہوجائے گا۔ اس بات کے ان کے پاس کیا شواہد ہیں۔ اگر مذاکرات پر بات ختم نہیں ہوتی تو پھر ہم قوم کو مایوس نہیں کرینگے اور اپنا ا?پشن استعمال کرینگے۔

متعلقہ عنوان :