امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات

بدھ 19 فروری 2014 14:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل آسٹن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آسٹن نے اسلام آباد پہنچنے کے فوری بعد جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں نے افغانستان سے امریکی فوج کے ا نخلاء میں پاکستانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناء سینٹ کام کے سربراہ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی ملاقات کے دور ان پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

متعلقہ عنوان :