پاکستان میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے بے پناہ کام کرنے کی ضرورت ہے ‘ لارڈز نذیر احمد

بدھ 19 فروری 2014 14:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈ زکے پاکستانی نژاد ممبر لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے بے پناہ کام کرنے کی ضرورت ہے ،تعلیمی اداروں میں رٹہ سسٹم کو ختم کر کے سمجھنے والی تعلیم کو رائج کرنے کی ضرورت ہے ، ہمارے ہاں علمائے دین کو کمپیوٹر کا سرے سے ہی علم نہیں جبکہ برطانیہ میں عیسائی مذہب کے اس طرح کے رہنماؤں کمپیوٹر سمیت جدید تعلیم سے آراستہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاک ترک سکول کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لارڈز نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی کچھ سکولوں میں تختی اور بورڈ پر تعلیم دی جارہی ہے جبکہ بیرونی دنیا میں تعلیمی شعبے میں بے پناہ جدت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بھی رٹہ سسٹم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور یہاں سمجھنے والی تعلیم کو رائج کرنا ہوگا۔ہمیں لڑائی جھگڑوں سے باہر نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ یہاں پر علمائے دین کو کمپیوٹر کا سر ے سے علم نہیں جبکہ برطانیہ میں عیسائی مذہب کے اس طرح کے رہنما جدید تعلیم سے آراستہ ہیں۔لارڈز نذیر احمد نے ترک سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیااور وہاں دی جانے والی تعلیمی اور غیر نصابی سر گرمیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :