کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں

بدھ 19 فروری 2014 14:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث حساس تھانوں کے اطراف خندقیں کھود دی گئیں جب کہ سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے حساس تھانوں میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث خندقیں کھودی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے تھانوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے اہلکاروں کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گاڑی کے ذریعے تھانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب سے 12 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :