اداکارہ صوبیہ خان اور کوریو گرافر نگاہ حسین کے درمیان صلح ہو گئی

بدھ 19 فروری 2014 14:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) اداکارہ صوبیہ خان اور معروف کوریو گرافر نگاہ حسین کے درمیان صلح ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان اور کوریو گرافر نگاہ حسین کے درمیان عرصے سے ناراضگی چلی آ رہی تھی ۔

(جاری ہے)

نگاہ حسین اداکارہ صوبیہ خان کے ساتھ کام نہیں کر رہے تھے ۔ لیکن اب دونوں کے مشترکہ دوستوں نے دونوں کے درمیان صلح کروا دی ہے ۔ صلح کے بعد اب صوبیہ خان اپنا زیادہ وقت نگاہ حسین کے ساتھ گزار رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :