آغا طالش کی 16ویں برسی منائی گئی
بدھ 19 فروری 2014 14:19
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ادا کار آغا طالش کی 16ویں برسی بدھ کے روز منائی گئی ۔ آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قز لباش اوران کا آبائی وطن مشرقی پنجاب بھارت کا شہر لدھیانہ تھا۔ تقسیم ہند سے قبل ہی انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ممبئی لے گیا۔ان کی پہلی فلم ”سرائے کے باہر“تھی جس کے مصنف کرشن چند تھے۔
آغا طالش نے تقسیم ہند کے بعد پہلے پشاور اور پھر لاہور میں سکونت اختیار کر لی۔وہ پشاور ریڈیو سے بھی منسلک رہے ۔لاہور میں ان کی پہلی پنجابی فلم ”نتھ “تھی ۔(جاری ہے)
مرحوم نے 40برس سے زائد فلم انڈسٹری میں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ان کی یاد گار فلموں میں فرنگی، شہید، نیند، زرق، عجب خاں، لاکھوں میں ایک، بہاریں پھر بھی آئیں گی،کٹہرا، تیرے عشق نچایا، امراؤ جان ادا، جبرو سمیت بے شمار شامل ہیں جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 400سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
وہ زندگی کے آخری ایام میں سانس کی تکلیف اور جگر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث 19فروری 1998ء کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ آغا طالش کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرام نشرکئے جبکہ پرنٹ میڈیامیں بھی خاص مضامین کی اشاعت کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.