اداکارہ ثناء اگلے ماہ ملائیشیا روانہ ہونگی

بدھ 19 فروری 2014 14:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) اداکارہ ثناء اگلے ماہ ملائیشیا روانہ ہوں گی جہاں وہ دو ہفتے قیام کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء ہر سال مارچ میں چھٹیاں منانے کے لئے ملائیشیا جاتی ہیں اور وہ اس روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے آئندہ ماہ مارچ میں چھٹیاں گزارنے کے لئے ملائیشیا روانہ ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء ملائیشیا میں مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ شاپنگ بھی کریں گی ۔ ملائیشیا سے واپسی کے بعد اداکارہ ثناء فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔

متعلقہ عنوان :