جھوٹی خوشامد کرنے والے لوگوں سے سخت نفرت ہے ،ایسے لوگوں سے دور رہتی ہوں ‘ زارا اکبر

بدھ 19 فروری 2014 14:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ جھوٹی خوشامد کرنے والے لوگوں سے سخت نفرت ہے اور میں ایسے منافق لوگوں سے دور ہی رہتی ہوں ، حقیقی فنکار کو کسی کی خوشامد کی ضرورت نہیں ہوتی وہ اپنی محنت اور مسلسل جدو جہد سے فنکار بنتا ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

19فروری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا نے مجھے جس قدر کامیابیوں سے نوازاہے اس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

آج میں جس مقام پر بھی ہوں اُس میں میری برسوں کی محنت شامل ہے ۔ایک سوال کے جواب میں زارا اکبر نے کہا کہ میں نمبر ون پر یقین نہیں رکھتی ،فن ایک سمندر کی طرح ہے اور آپ جب تک اس شعبے سے وابستہ رہتے ہیں سیکھتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے خود کو فن کی طالبہ تصور کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک فلم میں بھی کام کی پیشکش ہوئی ہے جس کے لئے جلد اپنا کام عکسبند کراؤں گی ۔

متعلقہ عنوان :