ڈاکٹرز نے محمد عرفان کی فٹنس بحال کر نے کیلئے آپریشن کی تجویز دیدی

بدھ 19 فروری 2014 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)ڈاکٹرز نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی فٹنس بحال کر نے کیلئے آپریشن کی تجویز دیدی ذرائع کے مطابق محمد عرفان کی ایم آر آئی رپورٹ موصول ہو گئی، ڈاکٹرز نے ان کی فٹنس بحال کرنے کیلئے آپریشن تجویز کر دیا ہے، جس کے بعد وہ کم از کم رواں سال ایکشن میں نظر نہیں آ سکیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور فزیوز کے مشوروں کے برعکس محمد عرفان کو جنوبی افریقہ سے سیریز میں تینوں فارمیٹ میں کھلایا گیاتھم، وہ ٹوئنٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں کولہے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد اب تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل پائے،یوں فٹنس کی بحالی کیلئے کی جانے والی محنت بے کار گئی، پاکستانی ٹرینرز کو فارغ کیے جانے کے بعد عرفان کے مسائل حل کرنے کا چیلنج غیر ملکی ڈیل نائلر کو دیا گیا۔