جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر لونوابو ٹسٹوبے کی فٹنس مسائل کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

بدھ 19 فروری 2014 13:43

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سیاہ فام فاسٹ باؤلر لونوابو ٹسٹوبے کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹسٹوبے کی میگا ایونٹ میں شرکت مشکل ہے، انہیں فٹنس کی بحالی کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے تاہم اس وقت ان کی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹسٹوبے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقن ٹیم کا اہم رکن ہیں تاہم مختلف انجریز نے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ٹسٹوبے کا نام ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ جنوبی افریقن سکواڈ میں شامل ہے۔ جنوبی افریقن حکام کا کہنا ہے کہ فزیو تھراپسٹ باقاعدگی سے ٹسٹوبے کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :