بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری کیریئر کی یادگار اننگز ہے، زندگی بھر یاد رکھونگا ، میک کولم

بدھ 19 فروری 2014 13:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم مایہ ناز بلے باز برینڈن میک کولم نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنی شاندار ٹرپل سنچری کو کیریئر کی یادگار اننگز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کار کر دگی کو زندگی بھریاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ایسی اننگز کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، ملک کی طرف سے ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر ٹیم کو عالمی چیمپئن بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانا باعث فخر ہے۔

میک کولم ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ میں نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرپل سنچری سکور مکمل کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بی جے واٹلنگ اور جیمز نیشم کے ساتھ کی بدولت وہ یادگار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں، ٹرپل سنچری مکمل کرنے کی خوشی الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتا، اس کامیابی کے باوجود میں خود کو مارٹن کرو سے بہتر بلے باز تصور نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :