غیر معینہ مدت تک گیس بندش سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہیں‘ راجہ عدیل

بدھ 19 فروری 2014 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ پنجاب میں صنعتی سیکٹر کو غیر معینہ مدت تک گیس بندش سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہیں ، صنعتوں کو گیس کی بندش صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،گیس بندش سے صنعتی یونٹ بند اور بے روزگار ی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ا س پروگرام پر نظر ثانی کرے اور انڈسٹریز کوضرورت کے مطابق گیس مسلسل فراہم کی جائے تاکہ صنعتی ترقی کیلئے حکومت کا ویژن مکمل ہوسکے ۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ اگر انڈسٹریز بند ہوئی تو اس کا اثر یقینا حکومت کے ریونیو پر پڑے گا کیونکہ انڈسٹریزملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں حکومت صنعتوں کی گیس کی مسلسل فراہمی کیلئے ایران پاکستان گیس معاہدہ میں رکاوٹوں کو ختم کرکے جلد از جلداس منصوبہ کی تکمیل کو یقینی بنا ئے تاکہ صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق گیس کی مسلسل فراہی ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی ملک کو خوشحالی کی راہوں پر گامزن کردے گی اور ملک میں روزگارکے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے اور معاشی بحران پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :