روس کا پاکستانی فوڈ پروڈکٹس کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

بدھ 19 فروری 2014 12:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) روس نے پاکستانی فوڈ پروڈکٹس کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،دو کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے پھل برآمد کرنے والی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باعث روس نے پاکستانی فوڈپروڈکٹس کی برآمد پر عائد پابندی 24فروری سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں روسی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا جس میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد اور دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں ہونے والے تعاون کا جائزہ لیاگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پھلوں کے برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگاجبکہ پاکستانی سفارت خانے کی کوششیں جاری رہنے سے آلو کی برآمد پر عائد پابندی بھی جلد اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :