صدر ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

بدھ 19 فروری 2014 12:03

صدر ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) صدر ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ، وہ آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ صدر ممنون حسین کے بیجنگ ائیر پورٹ پہنچنے پر چین کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

صدر کو پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے سلامی پیش کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی وفد میں شامل ہیں ۔ صدر ممنون حسین چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماوٴں سے بھی ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :