کراچی میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 12افراد ہلاک ،سرجانی ٹاوٴن سے 4 مغوی نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں،مقتولین کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،پولیس ۔ اپ ڈیٹ

منگل 18 فروری 2014 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) کراچی میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں12 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل کے باہر سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن نمبر ساڑھے 11رئیس امرہوی گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے 22سالہ سید عظیم ولد ظفر حسین رضوی کو گولیاں مارکر قتل کردیا ۔

مقتول دو بھائیوں میں چھوٹا اور سنار کا کام کرتا تھا ۔پولیس کے مطابق واقعہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے ۔مقتول غیر شادی شدہ تھا ۔پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن ساڑھے 11سفید چوک پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گولیاں مارکر 45سالہ فیروز حسین ولد مظفر حسین کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

مقتول جوتوں کا سیلز مین اور رئیس امرہوی صادق آباد اورنگی ٹاوٴن کا رہائشی تھا ۔

سچل تھانے کی حود بھکر گوٹھ پر گلستان جوہر کے قریب مسلح افراد نے 28سالہ عاشق ولد نذیر کو گولیاں کا نشانہ بنایا ۔مقتول مکان نمبر A-390گلی نمبر 12بھٹائی آباد نمبر 7کا رہائشی تھا ۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کٰی حدود مہران ٹاوٴن سیکٹر Bعثمانیہ مسجد کے قریب مسلح افراد نے مدرسہ تدریس القرآن کے قاری 47سالہ عبدالروٴف ولد محمد مجید کو سر اور سینے میں گولیاں مارکر ہلاک کردیا ۔

مقتول کا آبائی تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔جمشید کوارٹر تھانے کی حدود پٹیل پاڑہ فاطمہ بائی اسپتال کے پاس موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہائی روف میں سوار 46سالہ چوہدری رشید احمد ولد نذیر احمد کو سر اور سینے میں گولیاں مارکر قتل کردیا ۔مقتول مکان نمبر 5/1محلہ سی ون ایریا لیاقت آبا د کا رہائشی ،چار بچوں کا باپ تھا ۔پولیس کے مطابق مقتول لیاقت آباد ڈاکخانہ چورنگی پرنورانی دہی پھلکی کے نام سے ٹھیلا لگاتا تھا ۔

مقتول کو بھتہ کی پرچیاں بھی ملی تھیں ،جس کے باعث اس نے اپنا ٹھیلا فروخت کردیا تھا ۔مقتول کا آبائی تعلق تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان سے تھا ۔ماڑی پور تھانے کی حدود ماڑی پور ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 5کے قریب فائرنگ سے 25سالہ رحمن شاہ ولد رحمت شاہ ہلاک ہوگیا ۔شرافی گوٹھ تھانے کی حدود ملیر ندی سے 40سالہ میاں خان ولد اصغر خان کی تشدد زدہ گولیاں لگی لاش ملی ہے ۔

مقتول کورنگی گلبہار کالونی کا رہائشی بتایاجاتا ہے ۔گلشن اقبال مکان نمبر 226بلاک 10سے 55سالہ حفیظ الرحمن ولد فضل کریم زہر خوانی کے باعث ہلاک ہوگیا ۔سرجانی تھانے کی حدود نادرن بائی پاس زیرو پوائنٹ سے4 مغوی نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین چہرے سے پٹھان معلوم ہوتے ہیں جن کی شناخت 38سالہ حفیظ اللہ ولد نور الحق ،25سالہ سمیع اللہ ولد قدرت اللہ ،32سالہ محمد فیصل ولد ابرار محمد کے نام سے ہوئی جبکہ ایک 35سالہ شخص کی لاش نا معلوم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا لعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد ہیں ۔مقتولین نے شلوارقمیض پہن رکھی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کار روائی کے بعد چاروں لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نادرن بائی پاس سے کالعدم تحریک طالبان اور متحدہ کے کارکنوں کی لاشیں مل چکی ہیں ۔نیو کراچی تھانے کی حدود مکان نمبر 123سیکٹر 11-Lاللہ والی چورنگی کے قریب گھر میں ڈکیتی کے دوران دو بھائی 25سالہ فہد اور 30سالہ فصیح ولد محمد رئیس ڈاکووٴں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب گجر ڈیری فارم پر ڈکیتی کے دوران 25سالہ انور ولد عتیق گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔جیکسن تھانے کی حدود گلشن سکندر آباد کیماڑی میں فائرنگ سے 22سالہ شاہد ولد سرور زخمی ہوگیا ۔ادھر سائٹ تھانے کی حدود میں واقع نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے دفتر کی کارپارکنگ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ،جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بناکر تحویل میں لے لیا