ڈائیلاگ کے ذریعے ملک میں امن قائم کرنا وزیراعظم کا وژن ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

منگل 18 فروری 2014 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ ڈائیلاگ کے ذریعے ملک میں امن قائم کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں پاکستان سینٹر فار فیلن ٹرافی اور یو این ڈی پی کی جانب سے منعقد کردہ کارپوریٹ فیلن ٹرافی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

ایک سوال کے جواب پر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ سیکوریٹی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اکانومی، انرجی اور انتہاء پسندی حکومت کے لئے اہم چیلنجز ہیں اور حکومت ان پر کامیابی سے قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے اکانومی کے تناظر میں کہا کہ متعلقہ فہرست میں بہتری کے ذریعے اکانومی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :