طالبان کی ڈی آئی جی ٹریفک کو دھمکی کام کرگئی، ڈی آئی جی ٹریفک نے طالبان کے مطالبے پر عمل درآمد شروع کردیا

منگل 18 فروری 2014 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) طالبان کی ڈی آئی جی ٹریفک کو دھمکی کام کرگئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے طالبان کے مطالبے پر عمل درآمد شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے کراچی شہر میں چلنے و الی تمام گاڑیوں سے میوزک سسٹم نکالنے کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے ڈی آئی جی ٹریفک کو دھمکی آمیز خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ کراچی شہر میں چلنے والی بسوں سے فوری طور پر ٹیپ ریکارڈر نکال دیئے جائیں ورنہ ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس کو بم سے اڑادیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :