پی سی بی نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی سات روز میں رپورٹ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو پیش کر یگی

منگل 18 فروری 2014 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی سات روز میں رپورٹ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو پیش کر یگی ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ شفیق احمد،سینئر منیجر سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کرنل (ر) وسیم احمد اور کرکٹر علی نقوی شامل ہیں ۔ مذکورہ کمیٹی سیالکوٹ اسٹالینزاور کراچی ڈولفنز کے درمیان میچ فکسنگ کے الزامات کا جائزہ لے گی جو 11فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ کمیٹی حقائق کا جائزہ لینے کے بعد ایک ہفتے میں رپورٹ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو پیش کر یگی۔

متعلقہ عنوان :