سابق صدر پرویزمشرف کا عدالت میں پیش ہونا مثبت اقدام ہے، بلاول بھٹو زرداری ، مشرف عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اب مجھے ان کی صحت کی فکر ہے، آصفہ بھٹو زرداری ۔ اپ ڈیٹ

منگل 18 فروری 2014 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویزمشرف کا عدالت میں پیش ہونا مثبت اقدام ہے جبکہ آصفہ بھٹوزرداری نے کہاہے کہ مشرف عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اب مجھے ان کی صحت کی فکر ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے الگ الگ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا عدالت میں پیش ہونا ایک مثبت اقدام ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پرویزمشرف کو یہ محسوس ہوا ہوگا کہ اس طرح کے حالات کا سامنا کرنے میں ہی بڑائی اور عزت ہے۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشرف عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اب مجھے ان کی صحت کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف کی عدالت میں پیشی کے بعد اب ان کی صحت جانچنے کے لیے ایک نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :