وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات ، رواں سال پاکستان کی اقتصادی اور معاشی نمو میں بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے عنقریب مثبت نتائج برآمد ہونگے، اسحاق ڈار

منگل 18 فروری 2014 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منگل کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی اور معاشی نمو میں بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے عنقریب مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ صوبے اور شہر میں میگا پروجیکٹس پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی اس سلسلے میں مطلوبہ فنڈز بھی جاری کئے جارہے ہیں تاکہ پروجیکٹس اپنے مقررہ وقت پر ہی مکمل ہو سکیں ،سرکلر ریلوے کی بحالی سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں کا فی حد تک کنٹرول حاصل ہوسکے گا، وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبے اور شہر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مزید میگا پروجیکٹس بنائے جائیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شرح نمو کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ اقتصادی طور پر کراچی کو پوری طریقے سے متحرک کیا جائے ۔