سابق صدرمشرف پر ابھی جرم ثابت نہیں ہوا،فوج معاملے پر منقسم دکھائی دیتی ہے،وسیم سجاد،جنرل راحیل شریف کی طرف سے مشرف کو گلدستہ بھیجنے میں کوئی قباحت نہیں ،صدرپاکستان سزامعاف کرسکتاہے،گفتگو

منگل 18 فروری 2014 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنماء وماہر قانون سینیٹر وسیم سجاد نے کہاہے کہ بق صدرپرویز مشرف پر ابھی تک جرم ثابت نہیں ہوا جب جرم ثابت ہوگا تب اس کیس سے متعلق کچھ کہاجاسکے گا،مشرف کے معاملے پر فوج منقسم ہے ،کہ آرٹیکل 45کے تحت صدرپاکستان پرویزمشرف کومعاف کرسکتاہے ، جنرل راحیل شریف کی طرف سے مشرف کو گلدستہ بھیجنے میں کوقباحت نہیں ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ماہر قانون وسیم سجاد نے کہاکہ سابق صدرپرویز مشرف پر ابھی تک جرم ثابت نہیں ہوا جب جرم ثابت ہوگا تب اس کیس سے متعلق کچھ کہاجاسکے گا،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مشرف کی عدالت پیشی کے موقع پر ان سے کیاگیاسلوک لائق تحسین ہے ،انہوں نے کہاکہ مشرف کے معاملے پر فوج منقسم ہے ،فوج میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ مشرف پر مقدمہ چلنا چاہیے کچھ چاہتے ہوں گے کہ ایسانہ ہو،انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 45کے تحت صدرپاکستان پرویزمشرف کومعاف کرسکتاہے ،معافی کا اختیارہرایگزیکٹیوکے پاس ہے اوروہ مجرم کو کیس کے آغاز سے قبل معاف کرسکتاہے،انہوں نے کہاکہ اگر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سابق صدرپرویز مشرف کو گلدستہ بھیجا ہے تو اس میں کوقباحت نہیں ہے کیونکہ تیمارداری کرنے سے کسی کو نہیں روکاجاسکتا،آرمی چیف نے جومناسب سمجھا وہ کیا اس لیے اس پر کچھ کہنا یا تبصرے کرنا بے فائدہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :