حکومت سندھ صوبے میں تعلیم کی ترویج اور مثبت بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ، امریکی حکومت 155 ملین ڈالر کی رقم سے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے سندھ میں 120 اسکولوں کو نئے سرے سے تعمیر کرے گی،امریکی سفیر
منگل 18 فروری 2014 22:09
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے میں ماڈرن اسکولوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، یو ایس ایڈ اور سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (ایس بی ای پی) کے تعاون سے سندھ میں 155 ملین ڈالرز کی خطیر رقم سے 120 اسکولز تعمیر کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور کے قریب کوڑہ گوٹھ میں اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
،اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیررچرڈاولسن نے بھی خطاب کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں تعلیم کی ترویج اور مثبت بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے خیرپور کے گوٹھ کوڑہ میں اسکول کی تعمیر خوش آئند بات ہے، یو ایس ایڈ کی جانب سے 16 بلین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر شعبوں میں بہتری آئے گی، حکومت سندھ، یو ایس ایڈ کے ساتھ مل کر پسماندہ علاقوں میں مزید اقدامات کر رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.