ڈاکٹر طاہر القادری کی مشہد(ایران ) میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری ،رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ واعظ طباسی نے استقبال کیا

منگل 18 فروری 2014 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے وفد کے ہمراہ مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے خصوصی نمائیندے آیت اللہ واعظ طباسی نے مشہد میں ان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے واعظ طباسی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ وفد میں ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،داؤد حسین مشہدی اور تحریک منہاج القرآن ایران کے افراد شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :