ایف آئی سی بانڈز کے اجراکی تجاویز زیر غور ہیں،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

منگل 18 فروری 2014 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف آئی سی بانڈز کے جاری کرنے کیلئے تجاویز زیر غور ہیں، بہت جلد پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کیا جائے گا جبکہ عالمی برادری نے پاکستان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسکی سمت کو درست قرار دیا ہے۔وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں حکومتی سیکورٹی بانڈز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ملکی معیشت گزشتہ دس سالوں سے تنزلی کا شکار تھی تاہم موجودہ حکومت نے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں ہی حکومتی بانڈز کی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر حاصل کی جاسکتی ہے۔ بہت جلد پاکستان سرمایہ کاری بانڈز کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کیا جائے گا جبکہ آئی ایف سی بانڈز جاری کرنے کیلئے بھی تجاویز زیر غور ہیں۔اس موقع پر کراچی اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی نے کہاکہ اس سے چھوٹے سرمایہ کاروں کو بھی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر خزانہ، چیئرمین اور ایم ڈی اسٹاک مارکیٹ کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :