طالبان کے تمام گروپ کالعدم تحریک طالبان کے پابند ہیں اور جنگ بندی پر آمادہ ہیں ، یوسف شاہ

منگل 18 فروری 2014 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) طالبان کی کمیٹی کے رابطہ کار یوسف شاہ نے کہاہے کہ طالبان کے تقریباً تمام گروپ کالعدم تحریک طالبان کے پابند ہیں اور جنگ بندی پر آمادہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کی صبح نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ طالبان نے مولانا سمیع الحق کو اختیار دیا ہے کہ وہ جہاں چاہیں جس طرح چاہیں کوئی بھی فیصلہ کریں ان کے مطابق طالبان کی سیاسی شوریٰ نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نھیں اگر حکومتی کمیٹی ملنا چاہتی ہے تو ملے ۔ مولانا یوسف شاہ نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ جو اکا دکا گروپ جنگ بندی کے حق میں نہیں انھیں بھی اس پر آمادہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :