دو بڑی کمپنیوں کی پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنیکی پیشکش ، معاہدے کی صورت میں پاکستان 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر درآمد کرسکے گا

منگل 18 فروری 2014 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) دو بڑی تیل سپلائر کمپنیوں نے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے کی پیشکش کردی، معاہدے کی صورت میں پاکستان 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر درآمد کرسکے گا جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤمحدود مدت کیلئے کم ہوجائے گا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق یہ پیش کش مشرق وسطیٰ کی دو بڑی تیل کمپنیوں کی جانب سے کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پیشکش کے مطابق درآمدی تیل کی ادائیگی کیلئے پاکستان کو 300 دن کا وقت مل سکتا ہے۔پاکستان فی الحال ایک کمپنی سے 60 دن کی موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل درآمد کررہا ہے۔ تیل سپلائرز نے 5 فیصد شرح سود پر یہ سہولت دینے کی پیشکش کی ہے۔معاہدہ ہوجانے کی صورت میں پاکستان اس سہولت کے تحت 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر خرید سکے گا جس سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤمحدود مدت کیلئے کم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :