Live Updates

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے جنگ بندی سب سے ضروری اقدام ہے ،تحریک انصاف ،اسلام کسی بھی صورت میں معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ، طالبان کا اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ، عمران خان

منگل 18 فروری 2014 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے جنگ بندی سب سے ضروری اقدام ہے، اسلام کسی بھی صورت میں معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور طالبان کا یہ اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔منگل کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے ایف سی اکے اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات امن اعمل سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور حکومت اور طالبان کے درمیان بامعنی مذاکرات کیلئے جنگ بندی پہلا ناگزیر اقدام ہے، اراکین کا مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کی حکومتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے ہی معاملات کا حل درست راستہ ہے تاہم شہریوں کے قتل عام نے امن کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کردی جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران عمران خان نے ایف سی کے 23 اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کسی بھی صورت میں معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور طالبان کا یہ اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ کور کمیٹی نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کی حکومتی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بات چیت کے ذریعے معاملات کا حل ہی درست راستہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات