Live Updates

ایف سی اہلکاروں کا قتل ظالمانہ اور اسلامی تعلیمات کےمنافی ہے، عمران خان

منگل 18 فروری 2014 21:34

ایف سی اہلکاروں کا قتل ظالمانہ اور اسلامی تعلیمات کےمنافی ہے، عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جنگ بندی سب سے ضروری اقدام ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کسی بھی صورت میں معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور طالبان کا یہ اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے ایف سی اکے اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات امن اعمل سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور حکومت اور طالبان کے درمیان بامعنی مذاکرات کے لئے جنگ بندی پہلا ناگزیر اقدام ہے، اراکین کا مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کی حکومتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے ہی معاملات کا حل درست راستہ ہے تاہم شہریوں کے قتل عام نے امن کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کردی جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران عمران خان نے ایف سی کے 23 اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کسی بھی صورت میں معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور طالبان کا یہ اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :