ایاز صادق نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا،پروٹوکول لینے سے انکار

منگل 18 فروری 2014 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2014ء) صدر ممنون حسین اور چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری کی غیر موجودگی میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے تاہم انہوں نے صدر کا سیکیورٹی پروٹوکول لینے سے معذرت کرتے ہوئے اسے واپس بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین دورہ چین اور چیئرمین سینیٹ دورہ تہران پر ہیں۔

اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے صدارتی سیکیورٹی پروٹوکول واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عام آدمی ہیں ،سرکاری پروٹوکول پر خطیر رقم خرچ نہیں ہونی چاہئیے،وہ تو پیدل بھی سفر کر سکتے ہیں۔اس کے بعد وہ اسپیکر کو دی گئی سرکاری گاڑی میں ہی پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :