صدر ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پربیجنگ پہنچ گئے

منگل 18 فروری 2014 21:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2014ء) صدر ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پربیجنگ پہنچ گئے، وہ کل چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی صدر کے وفد میں شامل ہیں۔ صدر ممنون حسین کے بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پر چین کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر ایک بچی نے انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

صدر کو پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے سلامی پیش کی۔صدر کے وفد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق چینی صدر ژی جن پنگ بدھ کو صدر ممنون حسین اور ان کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔ ان کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔صدر ممنون حسین چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنما وٴں سے بھی ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :