کراچی: فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق

منگل 18 فروری 2014 20:04

کراچی: فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2014ء) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رینجرز اور پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں پانچ افراد کو گرفتار کرک ے اسلحہ برآمد کر لیا۔ سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولین کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر جے میں فائرنگ سے عظیم حسین رضوی جاں بحق ہو گیا جبکہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ کر کے فیروز حسین کو قتل کر دیا گیا ۔ شاہ فیصل کالونی میں ندی سے لاش ملی ہے۔ بھٹائی آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی مہران ٹاون میں بھی مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لیاری کے علاقے گل محمد لین میں گینگ وار ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے 21 ہتھیار برآمد کئے۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں حساس اداروں اور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے تین کارندے گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزم چندہ اکھٹا کرنے اور نوجوانوں کو ٹریننگ کے لیے مہمند ایجنسی بھجوانے میں ملوث ہیں ، ملزموں سے ہینڈ گرینڈ اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :