ملا عبدالرقیب کے قتل کی مذمت،پاکستان امن کا موقع ضائع نہ کرے،حامد کرزئی،صوبہ ہلمند سے تین خودکش بمبارگرفتار،کپیسامیں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے نوفوجی تین عام شہری مارے گئے،حکام

منگل 18 فروری 2014 20:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) افغان صدرحامد کرزئی نے پشاورمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے قتل ہونے والے طالبان دورکے سابق وزیرملا عبدالرقیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے ہلاکت سے پاکستا ن ملک میں امن قائم کرنے کاایک موقع ملا ہے اسے ضائع نہ کیا جائے،ادھر صوبہ ہلمند میں انٹیلی جنس اطلاعات پر تین خودکش بمباروں کو گرفتارکرلیاگیاان کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اورخودکش جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں،دوسری جانب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین فوجی اہلکار اورتین عام شہری مارے گئے،دھماکے میں فورسز کی گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں افغان صدرحامد کرزئی نے کہاکہ ملا عبدالرقیب نے اپنی جان دیکر ملک میں قیام امن کے لی بڑی قربانی دی ہے ،پاکستان اس موقع کو ضائع نہ کرے ،انہوں نے اس موقع پر سرحد پار جانے والے طالبان سے بھی اپیل کی کہ وہ گھر واپس آجائیں اورحکومت سے مذاکرات کریں تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے ،ادھر صوبہ ہلمند کے انٹیلی جنس حکام نے بتایاکہ انہوں نے منگل کو تین خودکش بمباروں کو گرفتارکیاہے جو صوبے میں صدارتی مہم کے لیے کیے جانے والے جلسوں پر حملے کرنا چاہتے تھے،انہوں نے کہاکہ بمباروں سے برآمد ہونے والی خودکش جیکٹیں ،روڈکنارے نصب کیے جانے والی بم ڈیوائس اورموٹرسایئکلیں ناکارہ بنادی گئی ہیں،دوسری جانب افغانستان آرمی کے ترجمان نعمان عاطفی نے بتایاکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے چھ پولیس اہلکار اورتین عام شہری مارے گئے ،ا نہوں نے بتایاکہ صوبہ کپیسا کے ایک ضلع الاسے سے سیکورٹی دستہ واپس آرہاتھا کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے کا شکارہواگیا،ان کاکہنا تھا کہ دھماکے میں فورسز کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی،ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :