خیبرپختونخوااسمبلی میں متعلقہ حکام کی عدم موجودگی کے باعث امن وامان پربحث نہ ہوسکی

منگل 18 فروری 2014 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء)اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر طلب کردہ صوبائی اسمبلی اجلاس میں امن وامان پر بحث نہ ہوسکی وقفہ کے بعد جب دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی توڈپٹی سپیکر امتیازشاہد نے اپوزیشن لیڈر سردارمہتاب احمدخان کودعوت دی کہ وہ امن وامان پر اپنی بحث کاآغازکرے ۔

(جاری ہے)

نکتہ اعترا ض پر اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرداربابک کھڑے ہوگئے اور کہاکہ جناب سپیکر آج صوبہ کے معززایوان میں امن وامان پر بحث کادن ہے لیکن نہایت افسوس سے کہناپڑرہاہے کہ آج صوبے کا چیف ایگزیکٹیو،صوبے کاآئی جی پی اور ہوم سیکرٹری ایوان میں موجودہی نہیں جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ اس معاملے کو کس قدرسنجیدگی سے لیاجا رہاہے سرداربابک نے کہاکہ طے یہ ہواتھا کہ آج کے اجلاس میں ہوم سیکرٹری اور آئی جی موجود ہونگے لیکن وہ تو موجودہی نہیں انہوں نے کہاکہ جب ایوان میں چیف ایگزیکٹیو ،آئی جی پولیس اورہوم سیکرٹری آئینگے تو اپوزیشن امن وامان پربحث کاآغازکریگی ،پی پی کی نگہت اورکزئی نے کہاکہ لیڈر آف دی اپوزیشن جب بھی تقریرکرتے ہیں تو ایوان میں چیف ایگزیکٹیو موجودہوتے ہیں انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیاکہ کتنے اہم ایشو پر آج آئی جی اورہوم سیکرٹری تک موجود نہیں ۔