آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت لئے گئے قرض کی 28ویں قسط 14کروڑ90لاکھ ڈالراداکردی گئی

منگل 18 فروری 2014 19:43

آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت لئے گئے قرض کی 28ویں قسط 14کروڑ90لاکھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) پاکستان عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کو اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت لئے گئے قرض کی 28ویں قسط 14کروڑ90لاکھ ڈالراداکردی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق 18 فروری کوقرض کی 28ویں قسط ادا کردی ہے جس کی مالیت 14 کروڑ90 لاکھ ڈالر ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2011 سے 18فروری2014تک آئی ایم ایف کو6 ارب69 کروڑ ڈالر ادائیگی کی جاچکی ہے، جبکہ ستمبر 2015تک مزید ایک ارب 12 کروڑ ڈالر اداکرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :