امریکا کی اپنے فوجی کی رہائی کے لیے طالبان کو مذاکرات کی پیش کش ،بدلے میں پانچ طالبان قیدیوں کو رہاکیاجائے گا،بیرگ ڈاہل کی بحفاظت رہائی کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں،محکمہ خارجہ

منگل 18 فروری 2014 19:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) امریکا نے 2009 سے افغان طالبان کی قید میں موجود امریکی فوجی بو بیرگ ڈاہل کی رہائی کے لیے طالبان سے مذاکرات کی کوشش کردی تبادلے میں گوانتانامو کے پانچ قیدیوں کورہاکیاجائیگا،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت سارجنٹ بو بیرگ ڈاہل کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے گوانتانامو بے کے امریکی حراستی کیمپ سے افغان طالبان کے پانچ ساتھیوں کو رہا کرنے پر غور کر رہی ہے، سارجنٹ بیرگ ڈاہل کی ممکنہ رہائی کے بدلے افغان مزاحمت کاروں کے پانچ ساتھیوں کو آزاد کیا جا سکتا ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سارجنٹ بیرگ ڈاہل کو پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حقانی نیٹ ورک نے یرغمال بنا رکھا ہے حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کا ایک اہم ساتھی گروہ تصور کیا جاتا ہے، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے گوانتانامو جیل میں قید مشتبہ دہشت گردوں میں سے پانچ قیدیوں کے رہا کیے جانے کے امکانات پر تبصرہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم (سارجنٹ بیرگ ڈاہل کی رہائی کے لیے روزانہ بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ہم اپنے عسکری، انٹیلی جنس اور سفارتکاری کے تمام متبادل راستے استعمال میں لا رہے ہیں تا کہ سارجنٹ بیرگ ڈاہل بحفاظت اپنے گھر لوٹ سکیں۔

متعلقہ عنوان :