پاکستان ہمارے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے اقدامات نہیں کررہا،ایرانی سپریم لیڈر، ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکراتی عمل کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے گا،آیت اللہ خامنہ ای کا بیان

منگل 18 فروری 2014 19:26

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکراتی عمل کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے گا،پاکستان ایرانی سیکورٹی گارڈز کی بازیابی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کررہا اگر یہی سلسلہ رہا تو کل سرحدوں پر جھڑپوں کی ذمہ داری کوئی بھی نہیں لے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا عہد کیے ہوئے ہے،بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران کو اپنے سیکورٹی گارڈزکے اغواء پر تشویش لاحق ہے ایران چاہتاہے کہ سرحدی معاملات اوراہلکاروں کا اغواء کا مسئلہ پاکستان اورایران ملکرحل کریں ،آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ اگر ہم آج سرحدوں پر ایک دوسرے کے اہلکاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کل کوئی بھی ہمارے اہلکار اغواء کرکے لے جاسکتاہے جس سے جھڑپیں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :