Live Updates

سینیٹ کی توہین پر عمران خان کی قومی اسمبلی رکنیت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ، سینیٹر زاہد خان

منگل 18 فروری 2014 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ سینیٹروں بارے بیان پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قومی اسمبلی رکنیت ختم بھی ہو سکتی ہے ۔ این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا معاملہ اب سینٹ کی استحقاق کمیٹی کے پاس ہے اور چیئرمین سینٹ اس معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی کو بھی خط لکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سینٹ استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کے بیان کے حوالے سے دنیا بھر کے پارلیمانوں میں ایسے معاملے کے حوالے سے ہونے والے فیصلے بھی زیر غور آئیں گے اور کینیڈا کی قانون کو بھی زیر غور لایا جائے جس کے تحت کینیڈا میں کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی رکنیت کو پارلیمنٹ یا اراکین پارلیمنٹ کی توہین پر ختم کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کمیٹی نے اس ایکٹ کو مد نظر رکھا تو عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات