افغانستان، تحریک طالبان پاکستان کے چار اہم کمانڈر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

منگل 18 فروری 2014 17:18

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے چار اہم کمانڈروں کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرحد پار کے سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی سرحدی علاقہ اپر دیر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ علاقہ طور تم میں منگل کو دو بجے کے قریب نا معلوم افراد نے تحریک طالبان سوات کے چار کمانڈروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے مرنے والے کمانڈروں میں سید الرحمن،غیور رحمن ،حاویل خان، شہاب خان شامل ہیں مرنے والوں کی لاشیں تاحال جا وقوعہ پر پڑی ہیں ۔