پیٹرولیم کے مصنوعات کی اسمگلنگ روکی جائے، چیئرمین قائمہ کمیٹی

منگل 18 فروری 2014 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین چوہدری بلال احمد ورک نے کہا ہے کہ سرحد پار سے آنے والی غیرقانونی پیٹرولیم مصنوعات کی روک تھام کی جائے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پی ایس او ہاس کراچی میں ہونے والے پیٹرولیم کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی چوہدری بلال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی ششماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ایس او کوایرانی پیٹرول کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی میں دو لاکھ سے زائد ڈبہ اسٹیشن ہیں جہاں پرایرانی پیٹرول فروخت کیا جاتا ہے۔ بلال احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس او کے معیار کو بہتر بنانے اور ملاوٹ کی روک تھام کے لئے اقدامات اور ملاوٹ کرنے والے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کیئے جائیں۔