میرے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، توقیر صادق
منگل 18 فروری 2014 16:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء ) اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ،پہلے دائر کیے گئے ریفرنس میں کچھ کمی بیشی ہے جن کو دور کرنا ضروری ہے۔منگل کو اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق کو آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔
توقیر صادق نے موقف اختیار کیا کہ ان کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے، اس کیس میں کئی اہم سیاسی شخصایات بھی اثرانداز ہیں، اس موقع پر میڈیا کا کمرہ عدالت میں ہونا ضروری ہے، توقیر صادق نے کہاکہ پہلے دائر کیے گئے ریفرنس میں کچھ کمی بیشی ہے جن کو دور کرنا ضروری ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ ہمیں لکھ کر دے دیں ہم اس کا جائزہ لے لیں گے اوگرا کرپشن کیس کے نامزد ملزم منصور مظفر کے وکیل محمد صادق مغل نے عدالت کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک کیس میں امین فارقی کو جب احتساب عدالت پیش کیا گیا تو ان کے ہاتھوں سے ہتھکڑیاں ہٹا دی گئی تھیں توقیر صادق کے ساتھ ایسا سلوک نہیں برتا گیا جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ ملزم کو اگر ہتھکڑی لگانا لازم ہے تو ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیا جائے تاکہ ملزم کو دستخط کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.