سپر ، مسٹر اور جونیئر خیبرپختونخو باڈی بلڈنگ مقابلے 8 مارچ کوہونگے ، سہیل بن قیوم

منگل 18 فروری 2014 16:41

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسیا یشن کے صدر سہیل بن قیوم نے کہا کہ سپر ، مسٹر اور جونیئر خیبرپختونخوا باڈی بلنگ مقابلے 8,9 مارچ کو پشاور میں منعقد کئے جارہے ہیں ان مقابلوں مین صوبے کے ساتوں ڈویژنز بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پورے صوبے کے تن ساز بھرپور تیاریوں مین مصروف ہیں یہ مقابلے چھ کیٹگریز میں منعقد کئے جائیں گے اور انہی مقابلوں سے تن سازوں کو منتخب کیاجائے گا جو 23 مارچ کو مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

سہیل بن قیوم نے کہا کہ سیاست سے بالات ہرکر باڈی بلڈنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں متوازی ایسوسی ایشن کھیل کی تباہی کا باعث ہوتی ہیں ایسے عناصر کو شرپسندی سے باز رہنا چاہئے صدر نے کہا کہ کے پی چمپئن شپ اور مسٹر پاکستان کے مقابلوں کے بعد پشاور میں اپریل کے ماہ میں بین الصوبائی مقابلے کروائے جائیں گے جس میں پورے پاکستان سے بہترین تن ساز شرکت کریں گے صدر نے کہا کہ ہماری صوبائی اولمپک سید عاقل شاہ کی زیر قیادت تمام ایسوسی ایشن متحد ہیں اورمستقبل میں بھی ہماری اولمپک کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے بے لوث طریقے سے اپنا فرض سرانجام دے گی اور تن سازی کے صوبائی مقابلے ہم اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کرارہے ہیں انہوں نے صوبائی وزیر کھیل اور سپورٹس سے اپیل کی کہ کھیلوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور صوبائی ایسوسی ایشن کی حوصلہ افزائی اورتعاون کیلئے لائحہ عمل تیارکریں ۔