ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا،سعید اجمل آج رپورٹ کرینگے

منگل 18 فروری 2014 16:39

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا۔ایشیا ء کپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران سب سے پہلے سیکورٹی پر لیکچر دیا گیا، اس کے بعد فزیکل ٹریننگ شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ معین خان، بولنگ کوچ محمد اکرم اور فیلڈنگ کوچ شعیب محمد نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں ۔کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کھلاڑیوں کے ساتھ نئے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی بھی رہنمائی کر رہے ہیں۔ماسٹر اسپنر سعید اجمل آج ( بدھ )کو کیمپ جوائن کریں گے۔ ایشیا ء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 فروری سے بنگلا دیش میں شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :