لاہور، طالبہ سے بد اخلاقی کے ملزم کے خلاف چالان عدالت میں پیش

منگل 18 فروری 2014 16:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے طالبہ کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والے پانچ ملزمان کے خلاف پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع ہونے پر عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے معاملہ کو نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق تھانہ کھاریاں کے نواحی گاؤں دلو کی رہائشی جواں سالہ طالبہ اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ گاؤں ہی کے پانچ ملزمان غلام غوث، میاں یاسر، عمران، گل شیر اور ریحان نے دروازہ کھٹکھٹایا اور دروازہ کھلتے ہی ملزمان زبردستی اندر گھس گئے اور لڑکی کو دبوچ کر بد اخلاقی کا نشانہ بناتے رہے۔

عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج گجرات سے ایک ہفتہ میں واقعہ کی رپورٹ طلب کی جس پر سیشن جج نے کہاہے کہ تھانہ کھاریاں پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش مکمل کرتے ہوئے پولیس رپورٹ مرتب کر کے متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کر دی، جہاں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :