بھارت میں پاکستانی گلوکاروں کیساتھ ناروا سلوک پر معافی مانگتاہوں ،حکومت بھی معافی مانگے ‘ ہنس راج ہنس
منگل 18 فروری 2014 16:31
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء ) معروف گلوکار ہنس راج ہنس نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ناروا سلوک پر معافی مانگتاہوں اور بھارتی حکومت کو بھی اس واقعہ پر معافی مانگنی چاہیے، دونو ں ممالک کے مابین کھلاڑیوں اور ثقافتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے اور پر وڈیو سرز کو مشترکہ فلمیں بنا نی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز عجائب گھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا ارشد اور رکن پنجاب اسمبلی سردار ہمیش سنگھ بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔ ہنس راج ہنس نے کہا کہ ایک سردار کا رکن اسمبلی بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اقلیت اور اکثریت کے مساوی حقوق پر یقین رکھتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھا رت میں پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نا روا سلوک کی معافی مانگتاہوں اور اس پر شرمندہ ہو ں ، بھا رت کو بھی اس واقعہ پر معافی مانگنی چاہیے، مہمانوں کی عزت اور احترام دونوں ممالک میں قائم رہنا چاہیے ،دونوں ممالک کے مابین کھلاڑیوں اور ثقافتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے ، پر وڈیو سرز کومشترکہ فلمیں بنانی چاہئیں تاکہ ان میں فاصلے کم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طرف بہت سے ایسے لو گ ہیں جو ایک دوسر ے کو ملنے کیلئے ترستے ہیں ، اس کیلئے دونوں ممالک کی قیا دت کو سوچنا چاہیے، لاہور موسیقاروں او ررستموں کی نگری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست کی سمجھ نہیں آتی البتہ ُسر اور لے سے کھیلناجانتا ہوں ، اس موقع پر ہنس راج ہنس کو عجائب گھر کا خصوصی دورہ کر وایا گیا اور انہیں تاریخی اشیاء بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا کہ پاکستان اور بھا رت کو برابری کی سطح پر تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔ دونوں ممالک تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرکے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوطرفہ ثقافت کی ترقی چاہتے ہیں ،ہنس راج ہنس امن کی آشا کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور انکا کردار قابل تعریف ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
-
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
-
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.