موجودہ حکمران مہنگائی اور بیروزگاری کے پیپلز پارٹی کے ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 18 فروری 2014 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے ، روزگار کے مواقع نہ ہونے سے عوام خودکشیوں کی نوبت تک پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے کرپشن سکینڈل شروع ہوچکے ہیں، حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر غریب آدمی کے گلے پر پھندا ڈالا ہے، تاریخ اور وقت انہیں معاف نہیں کریگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مہنگائی اور بیروزگاری کے پیپلز پارٹی کے ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت یا تو اپنے منہ میاں مٹھو بنتی رہتی ہے یا پھر دوسرے ممالک کے حکمرانوں سے اپنی تعریفیں کروا کر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کرتے ہیں لیکن اب یہ اپنے ایسے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :