پنجاب کے حکمران قومی خزانے کو اپنی جاگیر سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں ‘ تمکین آفتاب ملک

منگل 18 فروری 2014 13:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری اطلاعات تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران قومی خزانے کو اپنی جاگیر سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ کو خود کو مقبول تر ین جماعت سمجھتی ہے تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرواتی ؟ (ن)لیگ کی حکومت غریبوں کا معاشی قتل کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے تمکین آفتاب ملک نے کہاکہ(ن)لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے سردیوں میں بھی گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل کے حل کیلئے کوئی ویژن اور حکمت عملی موجود نہیں یہی وجہ ہے کہ یہ قوم کو صرف تسلیاں دے رہے ہیں اور ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عام آدمی کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کی سکت باقی نہیں رہی اور لوگ معاشی حالات کے باعث تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :