وزیراعظم اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت جلد دہشت گردی اور دیگر مسائل پر جلد قابو پا لیں گے‘راشدہ یعقوب شیخ

منگل 18 فروری 2014 13:32

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دے رہے ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت جلد دہشت گردی اور دیگر مسائل پر جلد قابو پا لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نوجوان نسل کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کر رہے ہیں۔ جس سے بے روز گاری ختم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :